وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے ایک بار پھر پیشہ وارانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے ایک بار پھر پیشہ وارانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی نے آف شور جہاز ایم وی گوتم کی ہنگامی کال پر فوری اور مؤثر ردِعمل دیا، یہ جہاز عمان سے بھارت جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گیا تھا، جہاز میں سات افراد سوار تھے جن میں چھ بھارتی اور ایک انڈونیشین شہری تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم ایس اے نے اپنا جہاز "کشمیر” امدادی مشن کے لئے روانہ کیا اور متاثرہ عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی، امدادی کارروائی کے ذریعے جہاز کے ضروری نظام کی بحالی اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ نے ایک بار پھر پیشہ وارانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندری سلامتی اور انسانی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نیوی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے







