صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبے ہونان کے شہر لیویانگ میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے اس مشکل گھڑی میں چینی صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کی۔







