دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےاعدادو شمار
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےاعدادو شمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےاعدادو شمار جاری کر دیئے۔جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 64 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گی۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1459.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.312 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1161.35 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.182 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








