معرکہ حق کا ایک سال مکمل ،مسلح افواج خاص طور پر پاک فضائیہ کی قابل فخر عسکری تاریخ

معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج خاص طور پر پاک فضائیہ فخر کے ساتھ ملک کی عسکری تاریخ کے ایک اہم باب کی یاد منارہی ہے جس نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا، ادارہ جاتی عزم اور پاک فضائیہ کی جدید کاری اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے انتھک کوششوں کی توثیق کی۔

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج خاص طور پر پاک فضائیہ فخر کے ساتھ ملک کی عسکری تاریخ کے ایک اہم باب کی یاد منارہی ہے جس نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا، ادارہ جاتی عزم اور پاک فضائیہ کی جدید کاری اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے انتھک کوششوں کی توثیق کی۔

جمعرات کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق یہ تاریخی سنگ میل پاکستان ایئر فورس کے جدید ترین نظاموں کی سمارٹ شمولیت اور خلل ڈالنے والی ٹیکنالوجیز کے تیز آپریشنلائزیشن کے ذریعے مستقبل کے لئے تیار فضائی طاقت بننے کی جانب ثابت قدمی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے جس سے اس کی از سر نو آپریشنل تشکیل کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔