ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے، سٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 15.85 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.44 ارب ڈالر ہوگئے ۔گزشتہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔اضافے کے ساتھ ذخائر …

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 21.29 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 15.85 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.44 ارب ڈالر ہوگئے ۔گزشتہ ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر اضافہ ہوا۔اضافے کے ساتھ ذخائر 15.85 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔