ایوان بالا میں سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی سینٹرز ایکٹ 1983 میں ترمیم سمیت دو بلز پیش، مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

ایوان بالا میں سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی سینٹرز ایکٹ 1983 میں ترمیم سمیت دو بلز پیش، مزید غور کیلئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):ایوان بالا میں سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی سینٹرز ایکٹ 1983 میں ترمیم سمیت دو بلز پیش کئے گئے جنہیں مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔

جمعہ کو ایوان بالا میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےقومی رحمت العالمین و خاتم النبین اتھارٹی ایکٹ 2022 میں ترمیم کرنے کا بل (نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بک 2026 ایوان میں پیش کیا جسے چیئرمین نے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

انہوں نے مرکز برائے کلینکل سائیکالوجی سینٹرز ایکٹ 1983 میں ترمیم کرنے کا بل پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا۔