ملک میں بڑی تعداد میں ایچ آئی وی کیسز سامنے آنا باعث تشویش ہے،سینیٹر ہمایوں خان مہمند
ملک میں بڑی تعداد میں ایچ آئی وی کیسز سامنے آنا باعث تشویش ہے،سینیٹر ہمایوں خان مہمند

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):سینیٹر ہمایوں خان مہمند نے کہا ہے کہ ملک میں بڑی تعداد میں ایچ آئی وی کیسز سامنے آنا باعث تشویش ہے،اس پر توجہ کی ضرورت ہے۔جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ملک بھر میں 14 ہزار 182 ایچ آئی وی کیسز سامنے آئے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں ایچ آئی وی کیسز سامنے آنا قابل تشویش ناک ہے۔