معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ولولہ انگیز ملی نغمہ” اللہ اکبر، تیار ہیں ہم” کو بھرپور پذیرائی
معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ولولہ انگیز ملی نغمہ” اللہ اکبر، تیار ہیں ہم” کو بھرپور پذیرائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ولولہ انگیز ملی نغمہ” اللہ اکبر، تیار ہیں ہم” کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ملی نغمہ نے عوام کے دل جیت لیے۔آئی ایس پی آر کے شاندار نغمہ میں لہو گرما دینے والے اشعار اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا، معرکہ حق کے موقع پر ولولہ انگیز ملی نغمہ نے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھا دیا۔
نغمے کے جوشیلے بول غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم نے فوج اور عوام کا جذب ایمان تازہ کر دیا۔ملی نغمے میں بھارت کو دوٹوک پیغام دیا گیا کہ بھارت نہیں جانتا کہ اس نے کس باہمت قوم کو للکارا ہے، پاک فوج بھارت کی ہر قسم کی اشتعال انگیزی پر جوابی وار کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔مربوط حکمت عملی، جدید ہتھیار اور سخت ترین تربیت نے افواجِ پاکستان کو مکار دشمن پر یقینی برتری دلائی۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قومی عزم اور دفاعِ وطن کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی گئی۔








