واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے
واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 83 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 83 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1457.36 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.250 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1161.25 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.177 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.126 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








