معرکہ حق کی فتح مبین کے باعث پاکستان کے وقار کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا کا بھی وقار بلند ہوا،جاوید چوہدری
معرکہ حق کی فتح مبین کے باعث پاکستان کے وقار کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا کا بھی وقار بلند ہوا،جاوید چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے حوالے سے ممتاز صحافی جاوید چوہدری(تمغہ امتیاز )نے کہا ہے کہ جنگ صرف فوج نہیں بلکہ پوری قوم مل کر لڑا کرتی ہے،معرکہ حق کی فتح مبین کے باعث جس طرح پاکستان کا وقار بلند ہوا اسی طرح پاکستانی میڈیا کا بھی وقار بلند ہوا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جنگ صرف فوج نہیں بلکہ پوری قوم مل کر لڑا کرتی ہے۔پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھی بھارتی میڈیا، ریاست اور سیاست دانوں نے جھوٹ پھیلایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا سچ پر ڈٹا رہا ۔ معرکہ حق کی فتح مبین کے باعث جس طرح پاکستان کا وقار بلند ہوا اسی طرح پاکستانی میڈیا کا بھی وقار بلند ہوا۔سچ اور حق پر کھڑے رہنے کی وجہ سے پاکستان کو سرفرازی ملی۔








