دفاعِ وطن اورعوامی تحفظ کیلئے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کا فولادی عزم

دفاعِ وطن اورعوامی تحفظ کیلئے پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کا فولادی عزم

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن اور بھرپور جواب سے پیشگی خبردار کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاک فوج کا شہریوں کے تحفظ اور ملکی دفاع کےعزم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔8 مئی 2025 کو پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی اشتعال انگیزی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پاکستان میں داخل ہونے والے تمام اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا،بھارت نے اپنی جارحیت سے پورے خطہ کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا تھا کہ جب پاکستان حملہ کرے گا توبھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ پوری دنیا دیکھے گی۔پاکستان کی عسکری قیادت نے ہرقیمت پر پاکستان کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کی بارہا تنبیہ کے باوجود آپریشن سندور کے نام پر بھارت نے جارحیت سے باز نہ آکر عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا کیا۔معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری خوداعتمادی اور اسٹریٹجک صلاحیت نے بھارت کو جنگی میدان سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔