وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء مرحومہ کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیگم خالدہ ضیا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔
وفاقی وزیرداخلہ کی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء مرحومہ کی قبر پر حاضری

مزید خبریں
ڈھاکہ۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء مرحومہ کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کےمطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیگم خالدہ ضیا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش اور عوام کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔








