وفاقی وزیر داخلہ کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں وزیرداخلہ نے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاتے ہو ئے کہا کہ سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،آخری بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد اور سہولت کار کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔