صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ، صوبے کی انتظامی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی اور صوبے کی انتظامی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدرِ مملکت نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر تعاون عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے ناگزیر ہے ۔

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی اور صوبے کی انتظامی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدرِ مملکت نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر تعاون عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے ناگزیر ہے ۔