وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے حلقہ سہنسہ آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 26 امیدواروں کی ملاقات

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے حلقہ سہنسہ آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 26 امیدواروں کی ملاقات

لاہور۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے حلقہ سہنسہ آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند 26 امیدواروں نے ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر تمام امیدواروں نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف جس امیدوار کو نامزد کریں گے، تمام امیدوار متفقہ طور پر اُس کی حمایت کریں گے۔اس موقع پر سابقہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر سردار یوسف و دیگر موجود تھے۔