دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریاسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 91 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ ایک ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 82 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 700 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 53 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 300 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1455.54 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.191 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1161.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.172 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.121 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








