وفاقی وزیر برائےتخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے معرکۂ حق ’’آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 مئی کا دن پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ یہ وہ دن تھا جب پوری قوم نے اپنے شاہینوں کو دشمن کے غرور کوخاک میں ملاتے ہوئے دیکھا جس سے ہر پاکستانی کا …
وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےتخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے معرکۂ حق ’’آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 مئی کا دن پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ یہ وہ دن تھا جب پوری قوم نے اپنے شاہینوں کو دشمن کے غرور کوخاک میں ملاتے ہوئے دیکھا جس سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ہفتہ کو اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس اعتماد، مہارت اور خاموش طاقت کے ساتھ دشمن کے جدید رافیل طیاروں کو نشانہ بنایااس نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جدید ہتھیاروں اور بڑے دعوؤں کے سہارے خطے پر دباؤ ڈالنا چاہتا تھا، مگر’’معرکۂ حق‘‘ نے اس کا غرور توڑ کر رکھ دیا۔سید عمران احمدشاہ نے کہا کہ یہ صرف جنگی کامیابی نہیں تھی بلکہ قوم کےاتحاد، اعتماد اور حب الوطنی کی جیت تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب وطن پر بات آئے تو پاکستانی قوم اور اس کی افواج ایک آواز بن جاتی ہیں۔ یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے وطن کی حرمت کیلئے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ صرف سرحدوں کی محافظ نہیں بلکہ قوم کے اعتماد اور وقار کی علامت بھی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا اور جنگی جنون دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ پاکستان نے ہر موقع پر ذمہ داری اور وقار کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہےلیکن اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ آنے والی نسلوں کیلئے جرات، قربانی اور قومی غیرت کی ایک روشن مثال رہے گا۔








