گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رجب علی شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رجب علی شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 10 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سیاسی و عوامی شخصیت رجب علی شیخ کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان ، ضلع پہاڑ پور اور پروآ کے علاقوں میں نادرا دفاتر اور پاسپورٹ دفاتر کے قیام کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔








