وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنوں میں فتح خیل چوکی پر خودکش حملے کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنوں میں فتح خیل چوکی پر خودکش حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتح خیل چوکی پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے،خیبر پختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








