معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کی بیسزمیں پروقارتقریبات کاانعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اصغر خان اکیڈمی رسالپور، ایئرمین اکیڈمی کورنگی کراچی اورپی اےایف بیس مصحف سرگودھا میں تقریبات منعقد ہوئیں۔
معرکۂ حق کا ایک سال مکمل، پاک فضائیہ کی مختلف بیسز میں پروقار تقریبات کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کی بیسزمیں پروقارتقریبات کاانعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اصغر خان اکیڈمی رسالپور، ایئرمین اکیڈمی کورنگی کراچی اورپی اےایف بیس مصحف سرگودھا میں تقریبات منعقد ہوئیں۔
تقریبات میں مہمان خصوصی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اورپھول چڑھائے گئے اورفاتحہ خوانی کی گئی۔تقریبات میں معرکہ حق کے شہدااورغازیوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریبات کےدوران مسلح افواج کے چاق وچوبند دستےنےسلامی بھی پیش کی۔








