اکادمی ادبیات پاکستان کا قومی ادبی انعامات 2025 کا اعلان

اکادبی ادبیات پاکستان نے قومی ادبی انعامات 2025 دینے کا اعلان کردیا ہے۔اردو، پنجابی، پشتو، بلوچی، سرائیکی، براہوی، ہندکو، انگریزی اور گلگت بلتستان کی زبانوں میں بہترین شعری اور نثری اصناف پر یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک چھپنے والی کتب پر انعام یافتہ ہر مصنف کو 2 لاکھ روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):اکادبی ادبیات پاکستان نے قومی ادبی انعامات 2025 دینے کا اعلان کردیا ہے۔اردو، پنجابی، پشتو، بلوچی، سرائیکی، براہوی، ہندکو، انگریزی اور گلگت بلتستان کی زبانوں میں بہترین شعری اور نثری اصناف پر یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک چھپنے والی کتب پر انعام یافتہ ہر مصنف کو 2 لاکھ روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔اکادمی ادبیات کے مطابق ناول،افسانہ،انشائیہ،سفرنامہ،ڈرامہ،سوانح،طنز و مزاح،تنقید،تحقیق، غزل اور نظم پر طبع زاد اور 2025 کے دوران پہلی بار چھپنے والی بہترین قدبی کتب ہر انعامات دیئے جائیں گے۔

کسی بھی زبان سے اردو یا انگریزی میں ترجمہ کی گئی کتب بھی زیر غور لائی جائیں گی۔اردو زبان میں شاعری،تخلیقی نثر،اور تحقیق و تنقید پر الگ الگ چار انعامات جبکہ دیگر زبانوں میں شاعری اور نثر پر الگ الگ دو دو انعامات دیئے جائیں گے۔صرف اول والی کتاب ہی انعام کی حقدار قرار پائے گی۔گلگت بلتستان کی زبانوں میں ایک سے زیادہ انعامات کی صورت میں انعامی رقم برابر تقسیم کی جائے گی۔اس حوالے سے مصنفین سے کہا گیا ہے کہ وہ 2025 میں لکھی گئی کتب کے چار چار نسخے 15 جون تک ارسال کردیں۔