وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد موٹروے کی بحالی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد موٹروے کی بحالی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینیٹ کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل آباد موٹروے کی بحالی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر عابد شیر علی کی جانب سے پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد موٹروے کے مختلف حصوں میں پڑنے والی بڑی دراڑوں اور فوری مرمت و دیکھ بھال سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس موٹروے کو چار سے چھ رویہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹرویز کے جال بچھانے کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔دریں اثناء وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے بے گھر متاثرین کی بحالی اور معاوضے کے فنڈز کی تقسیم حکومت خیبر پختونخوا نے کی۔وہ سینیٹر دوست محمد خان کے اس توجہ دلائو نوٹس کا جواب دے رہے تھے جس میں 2008ء اور 2009ء کے دوران مختلف سکیورٹی آپریشنز سے متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے مکینوں کو بحالی و معاوضہ فنڈز کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔
وزیر مملکت نے واضح کیا کہ فنڈز کی تقسیم کے عمل میں وفاقی حکومت کا کردار صرف لاجسٹک معاونت تک محدود تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے اب تک تقسیم کیے گئے فنڈز کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔








