اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو کا مکمل تدارک پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات پولیو سے بچاﺅ کا عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام کہی جو پاکستان سمیت دنیا بھر میںمنگل کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ یہ دن ہر سال 24اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ پولیو …
وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا پولیو سے بچاﺅ کا عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو کا مکمل تدارک پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات پولیو سے بچاﺅ کا عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام کہی جو پاکستان سمیت دنیا بھر میںمنگل کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ یہ دن ہر سال 24اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ پولیو کے خاتمے کا پروگرام مستحکم ترقیاتی اہداف، اٹھارویں آئینی ترمیم کے نتیجہ میں تشکیل دیئے گئے قوانین اور نیشنل ہیلتھ وژن 2025ءکے ساتھ براہ راست منسلک ہے۔ ان قوانین کے تحت تمام پاکستانیوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص خواتین اور بچوں کی بنیادی صحت کی سہولیات تک باآسانی رسائی کو ممکن بنانا ہماری آئینی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔1988ءمیں عالمی سطح پر شروع ہونے والی پولیو کے تدارک کی جدوجہد میں ہم اپنی منزل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ رواں سال میں عالمی سطح پر پولیو سے متاثرہ رہ جانے والے بقایا تین ممالک پاکستان، افغانستان اور نائجیریا سے مجموعی طور پر صرف 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پانچ کیسز پاکستان میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 37 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اگر پاکستان اور پولیو سے متاثرہ دیگر دو ممالک اس موذی وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام میں ناکام ہو جاتے تو صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقوام عالم کو نہ صرف مزید 50 ارب ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے بلکہ اس مرض سے مکمل نجات سال 2035ءسے قبل ممکن نہیں تھی۔








