سی سی پی اوکی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد،پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ

سی سی پی اوکی زیرِ صدارت اہم اجلاس کا انعقاد،پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ

لاہور۔13مئی (اے پی پی):سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماڈل ٹائون اور کینٹ ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی اور پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران انہوں نے پاکستان سپر لیگ میچوں کی سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک،آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور نے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگز کے ڈی آئی جیز کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے شہر میں ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان کا حکم دیا۔

اجلاس میں ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو سائلین کی شنوائی اور فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پولیس ملازمین میں محکمانہ کرپشن کے خاتمے اور تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لانے پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں عمران کشور، ذیشان رضاسمیت ماڈل ٹائون اور کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔