آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
لاہور۔13مئی (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،جہاں انہوں نے درخواست گزاروں کے مسائل سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے انسپکٹر عبدالعزیز کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
مرحوم ہیڈ کانسٹیبل محمد جہانگیر کی بیوہ کی جانب سے شوہر کو شہید قرار دینے کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت جاری کی، مرحوم سب انسپکٹر محمد امین کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری اقدامات کی ہدایات دی گئیں جبکہ شہید کانسٹیبل ارشد رئوف کی بہن کی بقایہ جات کی ادائیگی سے متعلق درخواست بھی ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو بھجوا دی گئی۔ت
ترجمان کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی شفقت اللہ خان کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔







