وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستان نے کوویڈ-19 وبا ء سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے پاکستان ایس پال کپور سے ملاقات کے دوران کیا ۔
وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال سے امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے پاکستان ایس پال کپور کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستان نے کوویڈ-19 وبا ء سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے پاکستان ایس پال کپور سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکرز بھی موجود تھیں۔وفاقی وزیرِ صحت نے امریکی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صحت کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری شراکت داری کو سراہا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہائیوں پر محیط مضبوط گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے وزارتِ صحت میں جاری اصلاحات اور مختلف عوامی صحت کے اقدامات سے بھی امریکی وفد کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے دوران جب بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ بیمار ہوئے تو دنیا کے بڑے بڑے ممالک بھی اس بوجھ کو مکمل طور پر برداشت نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور حکومت لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی وزیرِاعظم کے پروگرام برائے انسدادِ ہیپاٹائٹس سی کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک سے ہیپاٹائٹس سی کے مرض کے خاتمے کے لئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنا ہے۔







