پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

راولپنڈی۔14مئی (اے پی پی):پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و بقا ء کی صلاحیت کے لئے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و بقا ء کی صلاحیت کے لئے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔ اس تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی سٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے ”فتح-4“ کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ”فتح“ سیریز کے میزائل پروگرام میں حصہ لینے والے تمام افراد کی فنی مہارت، محنت اور عزم کو بھی سراہا۔