نجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹیگیشن آفیسر ،مختلف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔14مئی (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹیگیشن آفیسر ،مختلف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت کے ریسرچ ونگ میں سینئر سائنٹسٹ کی ایک آسامی کے لیے5 امیدواروں کو تحریری امتحان کے نتیجے میں انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک آسامی کے لیے5 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک کی 21 آسامیوں کے لیے21 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سرگودھا ڈویژن میں انویسٹیگیشن آفیسر کی10 آسامیوں کے لیے9 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ایک آسامی موزوں امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہی ہے۔ جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں انویسٹیگیشن آفیسر کی 34 آسامیوں کے لیے25 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دئیے گئے ہیں جبکہ9 آسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں، ساہیوال ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی4 آسامیوں کے لیے4 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی8 آسامیوں کے لیے8 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی تفصیلات پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔







