کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 150 روپے اور 161 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے …
روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 300 روپے اور 6 ہزار 752 روپے پر بند
کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ منگل کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 150 روپے اور 161 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 150 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 300 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 591 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 752 روپے ہوگئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 445 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 907 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ءکی 32 ہزارگانٹھوں کے سودے 5 ہزار 600 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من رہے۔









