پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لئے نئی شرائط اور رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی بیرونِ ملک میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لئے نئی شرائط اور ہدایات جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لئے نئی شرائط اور رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں۔پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق بیرونِ ملک میڈیکل یا ڈینٹل اداروں میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا یا بیرونِ ملک کسی مساوی داخلہ امتحان میں کامیابی ضروری قرار دی گئی ہے۔اسی طرح طلبہ کے لئے ایف ایس سی پری میڈیکل یا اس کے مساوی امتحان میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی لازمی ہیں ۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ بیرونِ ملک داخلہ لینے والے تمام طلبہ مقررہ معیار اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ مستقبل میں رجسٹریشن اور پیشہ وارانہ امور میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کونسل کے مطابق طلبہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنا بھی لازمی ہے تاکہ انہیں پروویژنل رجسٹریشن اور نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای )کے لئے اہل تصور کیا جا سکے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے طلبہ اور والدین کو ہدایت کی ہے کہ داخلے سے قبل متعلقہ ادارے کی منظوری اور اہلیت سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے طلبہ پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔







