پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.503 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.503 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.036 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.503 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10076 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.503 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.036 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.503 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 10076 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.292 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.194 بلین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 989.128 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 278.110 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 228.529 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 184.748 ملین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 184.126 ملین روپے، ایسلین پی 500 کے سودوں کی مالیت 63.911 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 40.539 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 37.029 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.356 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply