وزیراعظم یوتھ پروگرام اورشاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا بنیان مرصوص کرکٹ میچ منعقد کرنے کا اعلان

وزیراعظم یوتھ پروگرام اورشاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بنیان مرصوص کرکٹ میچ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ۔کرکٹ میچ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سے سلیکٹ ہونے والے نوجوان معروف سلیبرٹیز کے مابین ہوگا۔

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام اورشاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بنیان مرصوص کرکٹ میچ منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ۔کرکٹ میچ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سے سلیکٹ ہونے والے نوجوان معروف سلیبرٹیز کے مابین ہوگا۔جمعرات کووزیراعظم آفس کےیوتھ افیئرز ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے قومی کرکٹرکو کھیل کے شعبے میں ہلال امتیاز دیئے جانے پر مبارکباد دی۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بنیان مرصوص کرکٹ میچ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

کرکٹ میچ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ سے سلیکٹ ہونے والے نوجوان معروف سلیبرٹیز کے مابین ہوگا۔میچ کے ذریعے بنیان مرصوص کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ کرکٹ میچ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینا چاہتا ہوں۔ قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ اس کاوش میں شامل ہو رہا ہوں، نوجوانوں کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام قابل ستائش ہے۔