نوابزادہ میر جمال رئیسانی کا نوشام میں شہادت نوش کرنیو الے جوانوں خراج عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بارکھان کے علاقے نوشام میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور وطنِ عزیز کے چار بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بارکھان کے علاقے نوشام میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر توصیف احمد بھٹی اور وطنِ عزیز کے چار بہادر سپوتوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ان عظیم شہدا نے پاکستان کے امن، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بہادری، وفاداری اور قربانی کی نئی تاریخ رقم کی۔

پوری قوم اپنے ان ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ عزت، فخر اور احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہند اور اس کے سہولتکاروں کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور ہماری سیکیورٹی فورسز کا عزم، جرات اور یکجہتی قابلِ تحسین ہے۔ شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔