وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی اقوام متحدہ کی ایشیا و بحرا لکاہل بارے علاقائی ڈائریکٹر ڈیچن تسرینگ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ صنعتی ممالک کو استعداد سازی کے سلسلہ میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہئیے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی ایشیا اور بحرا لکاہل بارے علاقائی ڈائریکٹر ڈیچن تسرینگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کے یہاں …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ صنعتی ممالک کو استعداد سازی کے سلسلہ میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہئیے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی ایشیا اور بحرا لکاہل بارے علاقائی ڈائریکٹر ڈیچن تسرینگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کے یہاں ان کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے کئی خطرات درپیش ہیں۔ ان گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ عالمی حدت ہے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ صنعتی دنیا کو ان تمام ترقی پذیر ممالک کی استعداد سازی کے سلسلہ میں بھرپور مدد کرنی چاہئیے جوکہ صنعتی سرگرمیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور ہمیں ترقی پذیر ممالک سے اس ضمن میں ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانی چاہئیے۔

Leave a Reply