ایس آئی ایف سی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم پیش رفت

ایس آئی ایف سی کو بااختیار بنانے کے فیصلہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت کے تحت چین سمیت عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا نظام مزید تیز، موثر اور سہل بنانے کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کو بااختیار بنانے کے فیصلہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت کے تحت چین سمیت عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا نظام مزید تیز، موثر اور سہل بنانے کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی کا عمل جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انضمام کا عمل وزیراعظم محمد شہباز شریف کے 23 مئی کو متوقع دورہ چین سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت سرمایہ کاری تعاون کو مزید موثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔نئے ڈھانچے کے تحت ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاری پالیسی پر عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ایس آئی ایف سی کو سپیشل اکنامک زونز، ریگولیٹری اصلاحات اور سرمایہ کاری سہولت کاری کیلئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی قیادت میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سرمایہ کار اعتماد میں مزید بہتری ہو گی ۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ سرمایہ کاری نظام کو مزید موثر اور مربوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

 

مزید خبریں