اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن جاری ہے۔سرچ آپریشن کے دوران 316افراد، 219گھرانوں،تین ہوٹلوں، 51دکانوں، 196موٹر سائیکلوں اور 66گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 32 مشکوک افراد اور26 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن جاری ہے۔سرچ آپریشن کے دوران 316افراد، 219گھرانوں،تین ہوٹلوں، 51دکانوں، 196موٹر سائیکلوں اور 66گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 32 مشکوک افراد اور26 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔
مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گن اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ امونیشن برآمد کرلئے ۔دفتر افسرتعلقات عامہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 316افراد، 219گھرانوں،تین ہوٹلوں،51دکانوں، 196موٹر سائیکلوں اور 66گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 32 مشکوک افراد اور26 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ایک گن اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ امونیشن برآمد کر لئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-”15پر فوری اطلاع دیں۔








