وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اخبارات میں جہانگیر ترین کے خلاف انسائیڈر ٹریڈنگ رپورٹ کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ جہانگیر ترین کوبڑی معافیاں دی گئی ہیں، عدالت جہانگیر ترین کی ایمانداری جانچ رہی ہے۔بدھ کو دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اخبارات میں جہانگیر ترین کے خلاف انسائیڈر ٹریڈنگ رپورٹ کے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ جہانگیر ترین کوبڑی معافیاں دی گئی ہیں، عدالت جہانگیر ترین کی ایمانداری جانچ رہی ہے۔بدھ کو دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ رپورٹ منگوائی جائے جسے عدالت جانچے اور اس کی حقیقت سب کے سامنے لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس میں وقت کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے،بلکہ اس کے برعکس یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر کسی کو پوری طرح موقع نہ دیں تو کہیںانصاف متاثر نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جو وقت دیا جا رہا ہے اس میں وہ اپنا پورا کیس تبدیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے اوپر جہانگیر ترین کا جو خط ہے اس میں انہوں نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہاں یہ انسائیڈرٹریڈنگ میرے باورچی اور مالی کے ذریعے کی گئی ہے ۔ ہم نے عدالت میںمتعدد بار اس بات کو نہ صرف زبانی کلامی بلکہ وکلاءکے ذریعے ایک سی ایم اے داخل کر کے اجاگر کیا ہے، اور یہ کہا کہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان جو کہ اس کیس کی جواب دہ ہے اور انہوں نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک بیان بھی دیا ہے،جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ انسائیڈر ٹریڈنگ کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جہانگیز ترین کے خلاف تیار کی گئی ہے جب وہ انڈسٹری کے وزیر تھے۔

Leave a Reply