بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت

پاکستان کا لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائر بندی …

پاکستان کا لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائر بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بدھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔گزشتہ روز لیپہ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں نو کوٹ گاوں کی رہائشی سمیرہ اور مریم نامی دو شہری شہید اور چھ زخمی ہوئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک)نے بدھ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہناکہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پرایک سو پچاس مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 49 افراد شہید اور 165 زخمی ہوئے۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ بیگناہ شہریو کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناونا،انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے اوراپنی فورسز کو فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔

Leave a Reply