اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر کا دورہ کیا اور عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر محمود فکری کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمود فکری پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ انہوں نے 8 ماہ کے دوران 2 بار پاکستان …
وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے عالمی ادارہ صحت کے دفتر کا دورہ ، ادارہ کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر محمود فکری کی وفات پر تعزیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر کا دورہ کیا اور عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر محمود فکری کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمود فکری پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ انہوں نے 8 ماہ کے دوران 2 بار پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان مےں صحت کے حوالہ سے جاری پروگراموں کو آگے بڑھانے کیلئے اہم رہنمائی کی۔ حال ہی میں وزراءصحت کی علاقائی کانفرنس کیلئے اکتوبر مےں پاکستان تشرےف لائے اور اپنی آراءاور تجاویز سے پاکستان اور دیگر ممالک کو مستفید کیا۔ ان کی وفات سے صحت کے حوالے عالمی برادری ایک قدآور شخصیت سے محروم ہو گئی ہے اور انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے۔








