اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے آج دوسروں کو درس دے رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے اگر انہیں سزا نہ ملی توپھر پاکستان میں کسی کو سزا نہیں مل سکے گی۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے، اگر انہیں سزا نہ ملی توپھر پاکستان میں کسی کو سزا نہیں مل سکے گی،طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے آج دوسروں کو درس دے رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے اگر انہیں سزا نہ ملی توپھر پاکستان میں کسی کو سزا نہیں مل سکے گی۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے ،اگر انہیں سزا نہ ملی تو پھر پاکستان میں کسی اور کو سزا نہیں مل سکے گی۔ ہمارے سامنے ایک سوال آیا ہے کہ پاکستان میں کس نے اپنے اثاثے چھپائے، کس نے ٹیکس چوری کیا،کس نے کالے دھن کو سفید کیا ،اس کا یہی جواب آئے گا کہ وہ جہانگیر ترین اور عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب صرف فیصلہ آنا باقی ہے، اب عمران خان کی مالیاتی کرپشن کی بات ہو رہی ہے ۔ابھی اخلاقی کرپشن کا کیس باقی ہے۔ اخلاقی کرپشن مغرب کی مثالیں دینے والے عمران خان کو جاننا چاہئے کہ جس مغرب اور جمہوریت کی وہ مثالیں دیتا ہے وہاں پر اگر کوئی ایسا کام کرے تو وہ نہ صرف عہدہ چھوڑ دیتا ہے بلکہ شرمندہ بھی ہوتا ہے لیکن یہاں پر ایک ایسا انسان ہے جس نے جائیداد بھی چھپائی۔ اس کا کردار ساری دنیا جانتی ہے کرکٹ سے لے کر سیاست میں آنے تک ، سپریم کورٹ میں عمران خان کے ابھی مالی کرپشن کے پول کھولے ہیں،دوسرا جہانگیر ترین صاحب جو لیکچرار ہوا کرتے تھے، اس سے12 مرلے کا گھر نہیں بنتا آج ان کے پاس پاکستان میں12 مرلے12 کنال اور 12 ہزار کنال نہیں بلکہ18 ہزار ایکڑ زمین ان کے پاس ہے۔








