وزیر مملکت برائے پاور چودھری عابد شیر علی نے گجرات میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

لاہور۔25 اکتوبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے پاور چودھری عابد شیر علی نے گجرات میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ، جس پر 1966 ملین روپے لاگت آئی ہے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف کا مشن پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری بنانے جا رہا ہے ،2013 ءمیں ملک میں 18,18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جی ٹی روڈز اور موٹر …

لاہور۔25 اکتوبر(اے پی پی )وزیر مملکت برائے پاور چودھری عابد شیر علی نے گجرات میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ، جس پر 1966 ملین روپے لاگت آئی ہے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف کا مشن پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری بنانے جا رہا ہے ،2013 ءمیں ملک میں 18,18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جی ٹی روڈز اور موٹر ویز بلاک ہوتی تھیں ، اب لوڈشیڈنگ صرف دو گھنٹے ہے ، (ن) لیگ کی حکومت نے 7500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے جبکہ 15 نومبر تک پورٹ قاسم منصوبہ سے 660 میگا واٹ بجلی قومی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ، انہوں نے ملک میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل جن میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز شامل ہیں ، پر این ٹی ڈی سی کے اقدامات کو سراہا اور ان کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس کا بھی اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم اور نندی پور جیسے منصوبے کرپشن کی نظر ہو چکے تھے ، نندی پور کا منصوبہ بھی کمبائنڈ سرکل کے تحت 525 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ کو دے گا ، نیلم جہلم پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوا جو آصف علی زرداری کے دور تک اس منصوبہ سے ایک میگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں شامل نہ ہو سکی ،مسلم لیگ (ن) عوام کو کرپشن فری منصوبے دے ر ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو ہر سزا کیلئے تیار ہیں ، کرپشن کا ٹھیکہ دوسری جماعتوں نے لے رکھا ہے ، کرپشن کی یونیورسٹیاں ، ان کے گھر سے شروع ہوتی ہیں اور یہ کرپشن میں اپنے اپنے شعبے کے ڈین ہیں

Leave a Reply