یو این امن مشن میں پاکستان کا کردار غیر معمولی نوعیت کاہے،یو این ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر نیل بھونئے

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر نیل بھونئے نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این امن مشن طویل عرصہ تک اور سب سے بڑا شراکت دار ہے۔بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر نیل بھونئے نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این امن مشن طویل عرصہ تک اور سب سے بڑا شراکت دار ہے۔بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھی حال ہی تک اقوام متحدہ کے چیف ملٹری ایڈوائزر کے عہدے پر پاکستانی جنرل فائز رہے ہیں،اس طرح دیگر متعدد مشن کمانڈرز کے عہدوں پر بھی پاکستانی فائز رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ عہدے قومیتوں یا علاقائی نمائندگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتا اہلیت کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔اندرون ملک بے گھر افراد کی امداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی مراکز صحت ،تعلیمی انفراسٹرکچر اور دیگر سہولتوں کی تعمیر نو کیلئے پاکستانی حکومت کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر اور فلسطین دیرینہ تنازعے ہیں،ہم اعتماد سازی کے اقدامات کر رہے ہیں لیکن ان تنازعات کا پائیدار حل رکن ممالک کے درمیان پر امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Leave a Reply