موجودہ حکومت نے ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے بجلی گھروں کے قیام سمیت اہم اقدامات کئے ہیں،بہت جلد بجلی پیداوار میں اضافہ ہوگا، سردار اویس احمد خان لغاری

موجودہ حکومت نے ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے بجلی گھروں کے قیام سمیت اہم اقدامات کئے ہیں،بہت جلد بجلی پیداوار میں اضافہ ہوگا، سردار اویس احمد خان لغاری اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے بجلی گھروں کے قیام سمیت اہم اقدامات کئے …

موجودہ حکومت نے ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے بجلی گھروں کے قیام سمیت اہم اقدامات کئے ہیں،بہت جلد بجلی پیداوار میں اضافہ ہوگا، سردار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے بجلی گھروں کے قیام سمیت اہم اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں جلد ہی بجلی پیداوار میں اضافہ ہو جائے گا جس سے ملکی معیشت میں مزید ترقی کرے گی، تاہم ابھی بھی پاور سیکٹر میں بہت سے مسائل حل طلب ہیں جس کیلئے ایک جامع پلان ترتیب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آئی بی بورڈ کے 111 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تریموں بیراج جھنگ میں 1250 میگاواٹ کے آر ایل این جی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے اس پر کام کی رفتار میں اضافہ کی ہدایت کی جس کا پہلا مرحلہ دسمبر 2018ءمیں مکمل ہو گا اور اس پر رقم کا تخمینہ 802 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اجلاس نے 132 میگاواٹ کے پونچھ آزاد کشمیر میں پن بجلی کی بھی منظوری دی جس سے انرجی مکس میں بہتری آئے گی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پن بجلی گھروں کا قیام پی پی آئی بی کی ترجیح ہے اور 1850 میگاواٹ کے چار پن بجلی منصوبے سمیت 1124 میگاواٹ کا کوہالہ میں پن بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اجلاس نے مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کے معاہدہ پر عملداری اور ٹرانسمیشن معاہدہ کی منظوری بھی دی۔ وزیر بجلی نے پی پی آئی بی کی پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حصول میں کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے 2015ءکی پالیسی میں سرمایہ کاروں کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔ ایم ڈی شاہجہاں مرزا نے بتایا کہ پی پی آئی بی 20500 میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

Leave a Reply