وفاقی کابینہ نے پمز ہسپتال کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے انتظامی طور پر علیحدہ کرنے کی اصولی طور پر منظوری دےدی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پمز ہسپتال کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے انتظامی طور پر علیحدہ کرنے کی اصولی طور پر منظوری دےدی۔ کابینہ نے بل کو متفقہ طور پر منظور کیا، کسی وزیر نے اعتراض نہیں کیا۔ یونیورسٹی کو ہسپتال سے علیحدہ کرنے کا بل کابینہ کے ایجنڈے پر سرفہرست تھا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پمز ہسپتال کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے انتظامی طور پر علیحدہ کرنے کی اصولی طور پر منظوری دےدی۔ کابینہ نے بل کو متفقہ طور پر منظور کیا، کسی وزیر نے اعتراض نہیں کیا۔ یونیورسٹی کو ہسپتال سے علیحدہ کرنے کا بل کابینہ کے ایجنڈے پر سرفہرست تھا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کابینہ کو مجوزہ بل پر بریفنگ دی اور پر زور دلائل کے ذریعے بل کی ضرورت پر تمام کابینہ ممبران کو اعتماد میں لیا۔ مجوزہ بل کو گزشتہ ہفتہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے منظور کیا تھا۔ وزیر مملکت نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ 2013ءسے جب سے یہ یونیورسٹی بنی تھی اور پمز کا انتظامی کنٹرول یونیورسٹی کو دیا گیا تھا، پمز کے چار ہزار ملازمین میں شدید تحفظات تھے جس کا اظہار وہ گاہے بگاہے کرتے رہے، ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کی وجہ سے ملازمین کی طبی خدمات بھی متا ثر ہورہی تھیں۔

Leave a Reply