اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں، اسلامی یونیورسٹی تدریس کے ساتھ ساتھ اہم دینی خدمات بھی سرانجام دے رہی ہے، سعودی عرب کا یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کے دورہ کے دوران کہی۔ اس …
امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کے دورے کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں، اسلامی یونیورسٹی تدریس کے ساتھ ساتھ اہم دینی خدمات بھی سرانجام دے رہی ہے، سعودی عرب کا یونیورسٹی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلامی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کے دورہ کے دوران کہی۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور اعلیٰ عہدیداروں سے خطاب بھی کیا۔ امام کعبہ سعودی عرب کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے وفد کے ہمراہ نیو کیمپس پہنچے جہاں ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی سعودی عرب کے لوگوں کے دل میں بستی ہے اور ہم اس کی دینی خدمات کے پیش نظر اس ادارے کے ساتھ تعاون کو عبادت کی طرح سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام حلال خوراک پر منعقدہ کانفرنس میں آکر ان کو دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمہ میں بھی اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔








