اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ہمیں بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہئے، امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے ہم یہ توقع نہیں کر سکتے کہ برف پگھل گئی، حکومتی سطح پر ملک کے مفادات کو دیکھا جاتا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم …
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ہمیں بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہئے، امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے ہم یہ توقع نہیں کر سکتے کہ برف پگھل گئی، حکومتی سطح پر ملک کے مفادات کو دیکھا جاتا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات سے یہ توقع نہیں کر سکتے کہ ملاقات میں برف پگھل گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے دورہ کے بعد جب بھارت گئے تو وہاں پر افغانستان کے صدر بھی پہنچ گئے۔ سینیٹر قیوم نے کہا کہ ماضی میں جب امریکی صدر بل کلنٹن پاکستان کے دورہ پر آئے تو بڑے ناچ گانے ہو رہے تھے جبکہ بل کلنٹن نے چار گھنٹے تک پرویز مشرف سے ملاقات نہیں کی، حکومتی سطح پر ملک کے مفادات کو دیکھا جاتا ہے، کسی دوسرے کے مفاد کو نہیں دیکھا جاتا ہے۔








