وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے بل لا رہی ہے جس میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع پلان موجود ہے ‘وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی ہدایت …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے بل لا رہی ہے جس میں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع پلان موجود ہے ‘وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی ہدایت دی تھی ‘جرنلسٹ پروٹیکشن بل جلد کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا‘آئی بی نے اراکین پارلیمنٹ سے متعلق خط جعلی قرار دیدیا جس پر ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے‘پہلی بار پی ٹی وی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کو کمپنی ایکٹ 2017 کے مطابق کرنے اور پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو کی جارہی ہے ۔وہ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کو بریفنگ دے رہیں تھیں ۔اجلاس کی صدرات کمیٹی کے چیئرمین اسلم بودلہ نے کی ۔اجلاس میںسیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن‘اراکین کمیٹی بشیر اعوان ‘زیب جعفر ‘عارفہ خالد ‘نعیمہ کشور ‘فوزیہ حمید‘طاہر اقبال چوہدری ‘پروین مسعود بھٹی ‘محمد اظہر خان جدون ‘ملک محمد عامر ڈوگر ‘وزارت قومی ورثہ ڈویژن‘پیمرااور پی ٹی وی کے حکام شریک تھے ۔ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ کی جانب سے لائے گئے جرنلسٹ پروٹیکشن بل 2014پر غور کیا گیا ۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے "جرنلسٹس پروٹیکشن بل” لایا جا رہا ہے‘صحافیوں کے تحفظ کے بل کے حوالے سے پچھلے آٹھ مہینے سے کافی بحث ہورہی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور میڈیا ہاوسز اپنے جرنلسٹس کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ طارق اللہ کی جانب سے پیش کردہ بل کے تمام جزیات حکومتی بل میں موجود ہیں۔حکومتی بل میں صحافیوں کی تعریف بھی واضح کی گئی ہے،تمام ورکنگ جرنلسٹس کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے، جلد کابینہ اجلاس میں بل پیش کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply