بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین سردار فتح اللہ خان میاں خیل نے یہاں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین سردار فتح اللہ خان میاں خیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد سے قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین سردار فتح اللہ خان میاں خیل نے یہاں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے مستحق خاندانوں تک مالی معاونت کی فراہمی کو مزید موثر اور تیز بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور سماجی تحفظ کے فروغ میں بی آئی ایس پی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پروگرام کے تحت خواتین مستحقین کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے شفافیت کو یقینی بنانے اور رقوم کی تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مستحق خواتین تک براہ راست امداد پہنچانے کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔روبینہ خالد نے فلاحی پروگراموں میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خواتین مستحقین کی رسائی بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرانے پر بھی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ حلقہ انتخاب اور صوبائی سطح پر سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








