اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرینی تاجر اور سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں اور پاکستان بحرین ہولڈنگ کمپنی کا قیام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں ممتاز عرب اور پاکستانی تاجر شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلف کنونشن سینٹر میں پاکستان بحرین سوسائٹی کی …
بحرینی تاجر اور سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، جاوید ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرینی تاجر اور سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں اور پاکستان بحرین ہولڈنگ کمپنی کا قیام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں ممتاز عرب اور پاکستانی تاجر شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلف کنونشن سینٹر میں پاکستان بحرین سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب میں کیا۔ جاوید ملک نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ اور سی پیک کے قیام سے خطہ میں تجارت کی نئی راہیں کھل رہی ہیں اور پاکستان خطہ میں ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس موقع پر ممتاز بحرینی بزنس مین خالد ال زیانی محمد ساجد اور اعجاز چوہدری نے کہا کہ ان کی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کام کر رہی ہیں اور بحرین میں موجود دیگر تاجروں کو بھی پاکستان میں پائے جانے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پاکستانی سفیر جاوید ملک نے حاضرین کو نومبر میں ایکسپو پاکستان 2017ءمیں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بحرین سے ایکسپو میں شرکت کرے گا۔








