صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم لیگ (ن) نواب شاہ کے صدر غلام مصطفیٰ شاہ کی عیادت کی

کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم لیگ (ن) نواب شاہ کے صدر غلام مصطفیٰ شاہ کی عیادت کے لیے کارڈیو ویسکولر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ غلام مصطفیٰ شاہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔صدر مملکت نے غلام مصطفیٰ شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ صدر مملکت پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیرہسپتال پہنچے، جہاں مریضوں اور ان کے …

کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم لیگ (ن) نواب شاہ کے صدر غلام مصطفیٰ شاہ کی عیادت کے لیے کارڈیو ویسکولر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ غلام مصطفیٰ شاہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔صدر مملکت نے غلام مصطفیٰ شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ صدر مملکت پروٹوکول اور سکیورٹی کے بغیرہسپتال پہنچے، جہاں مریضوں اور ان کے عزیزوں نے صدر مملکت کو اچانک ہسپتال میں دیکھ کر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے صدر مملکت کو غلام مصطفیٰ شاہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا اوربتایا کہ وہ روبہ صحت ہیں اور جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

Leave a Reply